22 اگست 2014 - 12:08
یوم دفاعی صنعت، ایران پہلے سے زیادہ طاقتور

اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم دفاعی صنعت کے موقع پر وزارت دفاع کی، توانائی کے ذرائع کے فروغ کی تنظیم میں سلور پاؤڈر اور اکسیڈ مواد کی پیداوار کی صنعت میں بروئے کار لائی جانے والی جدید قسم کی بیٹریوں کی پیداوار کا آغاز ہوا۔ ایران میں بائیس اگست کی تاریخ دفاعی صنعت سے مناسبت رکھتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم دفاعی صنعت کے موقع پر وزارت دفاع کی، توانائی کے ذرائع کے فروغ کی تنظیم میں سلور پاؤڈر اور اکسیڈ مواد کی پیداوار کی صنعت میں بروئے کار لائی جانے والی جدید قسم کی بیٹریوں کی پیداوار کا آغاز ہوا۔ ایران میں بائیس اگست کی تاریخ دفاعی صنعت سے مناسبت رکھتی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے اس موقع پر کہا کہ سلور پاؤڈر اور اکسیڈ مواد کی پیداوار کی صنعت میں بروئے کار لائی جانے والی جدید قسم کی بیٹریوں کی پیداواری سرگرمیوں کے آغاز سے، دفاعی صلاحیت کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے میزائلی اور برّی، بحری اور فضائی شعبوں میں دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے خام مواد اور اس سلسلے میں جدید پیداوار کے حوالے سے خودکفالت اور پیشرفت سے متعلق ایران کی توانائی کا پتہ چلتا ہے۔

.......

/169