اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجابشہباز شریف نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
.......
/169