اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے آج ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران عراق میں دہشتگرد گروہ داعش سمیت دہشتگردی سے مقابلے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ایران کے تعاون سے متعلق نشر کی جانےوالی رپورٹوں کے بارے میں کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق میں دوسرے ممالک کی فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔ مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے کے سلسلے میں امریکی حکام کے اقدام اور ان کے بیانات میں بہت سے تضادات پائے جاتے ہیں اور اس بات کو سب جانتے ہیں کہ امریکہ دہشتگرد گروہوں کی مالی اور سیاسی مدد کرنے والے ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ مرضیہ افخم نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ کے مظلوم عوام خصوصا گھروں پر بمباری اور بچوں اور خواتین کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
.....
/169