4 اکتوبر 2026 - 22:55
امریکہ میں فیصلہ سازی کا بحران / مسلح افواج شرارتوں کو کچلنے کے لئے تیار ہیں، بقائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا:اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع میں کٹر اور پرعزم انداز سے عمل کرے گا۔ ان سات مہینوں میں، جن میں ایرانی اپنے ملک کی سالمیت اور اس کی عظمت و کرامت کی پاسداری کر رہے ہیں، خطرے کو پسپا کرنے کے لئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے؛ لہٰذا ایرانیوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات ہمارے اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے کہا:

• ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے سلسلے میں دعوی کیا کہ وہ بنیادی طور پر نہیں جانتا کہ ایران کے اندر مذاکرہ کرنے والا فریق کون ہے اور ہمیں کس سے بات کرنی چاہئے؟!

• البتہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران میں ان کا فریق کون ہے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں فیصلہ سازی کیسے ہوتی ہے؛ مسئلہ اتفاقاً اس کے برعکس ہے۔

• اس مسئلے کی جڑ امریکی حکام کے تذبذب،  مختلف دھڑوں کی مداخلت، ایک فریق کا دوسرے فریق کا کردار کو بے اثر کرنے، متضاد بیانات و مطالبات اور موقف میں بار بار تبدیلیوں میں پیوست ہے۔ چنانچہ مسئلہ امریکہ میں ہے، اور یہ امریکہ میں بنیادی مسئلہ ہے۔

• ایران کا سات مرحلوں والا یا سات دنوں والا منصوبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین پہل تھی اور دنیا نے بھی واضح طور پر دیکھا کہ یہ رویہ ایک ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ دوسرا فریق ایران کے اس رویئے کا کیا جواب دیتا ہے۔

• سابقہ تجربات سے عیاں ہے کہ امریکی کبھی بھی سفارتی رویوں کے پابند نہیں ہیں اور ہمیشہ، بہانے یا بغیر بہانے، سفارت کاری کے راستے سے دور ہٹ جاتے ہیں۔

• ہماری مسلح افواج ہوشیار اور اپنی ذمہ داریوں سے واقف اور خودمختار ہیں، ایران کے خلاف غیر ملکی فریقوں کی طرف سے ہر قسم کی شرانگیزی کو کچلنے  کے لئے تیار ہیں۔

• اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع میں کٹر اور پرعزم انداز سے عمل کرے گا۔ ان سات مہینوں میں، جن میں ایرانی اپنے ملک کی سالمیت اور اس کی عظمت و کرامت کی پاسداری کر رہے ہیں، خطرے کو پسپا کرنے کے لئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے؛ لہٰذا ایرانیوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات ہمارے اقدامات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔

• ہم دونوں جنگوں کے دوران حاصل کردہ تجربات کی رو سے اپنی دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی پر مرکوز ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha