اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي "سنا" کے مطابق حکومت کي جانب سے قومي آشتي کے پروگرام کے تحت القدم کے علاقے ميں پانچ سو سے زائد دہشت گردوں نے اپنے ہتھياروں سميت خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے-
شام ميں قومي آشتي کميٹي کے سربراہ شيخ جابرعيسي کے ايک بيان کے مطابق حکومت کو مطلوب پانچ سو پچيس مسلح دہشت گردوں نے درعا، حمص، لاذقيہ، اور ادلب سميت متعدد شہروں ميں خود کو متعلقہ حکام کے سپرد کرديا ہے جہاں ان سے ضروري پوچھ گچھ کي جاري ہے-
اس کے ساتھ انہوں نے بتا يا کہ صوبہ دمشق کے ايک دور افتادہ علاقے الزبداني ميں بھي ايک سو اسي مسلح دہشت گردوں نے ہتھيار ڈالديئے ہيں اور اس وقت متعلقہ اداروں کي تحويل ميں ہيں-
شام کي قومي آشتي کميٹي کے سربراہ شيخ عيسي قاسم نے کہا کہ شام کے ديگر علاقوں ميں بھي اس سلسلے ميں تيزي کے ساتھ کام ہورہا ہے اور بہت جلد وہاں بھي قومي آشتي کے پروگرام کو عملي جامہ پہنايا جائے گا-
انہوں کہا کہ اس پروگرام پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ ہي متاثرين کي ريليف کا کام آسان ہوجائے گا-
.......
/169