20 اگست 2014 - 12:08
پاکستان، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری، 48 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبايلي علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری فوج کے آپریشن کے دوران پاکستان کی فوج کے ہوائی حملے میں 48 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی 12 گھنٹے کے دوران یہ دوسری کارروائی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوج کی کارروائی میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔ کارروائی میں 48 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی نو گاڑیاں بھی تباہ ہوئی۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں بھی تباہ کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کے جنگی طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تيره وادی کے علاقے كوكي خیل میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ کر دیئے جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

اطلاع کے مطابق جنگی طیاروں نے منگل کی صبح شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بارہ دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کے دس ٹھکانے تباہ ہوئے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی میں پانچ اور شمالی وزیرستان میں سات ٹھکانے تباہ ہوئے۔

.......

/169