اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہر آمرلی شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر توزخور ماتو کےقریب واقع ہے۔ سومریہ نیوز کے مطابق شہر آمرلی میں داعش کے وحشی تکفیریوں نے بیس ہزار سے زائد ترکمن شیعہ مسلمانوں کامحاصرہ کر رکھا ہے۔ خالد الملا نے اہل عالم سے اپیل کی ہے کہ آمرلی کے ان محصور بے گناہ عوام کی مدد کو پہنچیں اور انہیں داعش کے ہاتھوں قتل عام کے خطرے سے بچائیں۔ خالد الملا نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں محاصرہ شدہ افراد کے بارے میں بھی دوغلی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں اور اپنی ساری توجہ ایزدیوں اور عیسائيوں پر مرکوز کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمرلی میں محصور ترکمن شیعہ مسلمانوں کو فراموش کر دیا گيا ہے اور عالمی برادری ان کے مصائب پر توجہ نہيں دے رہی ہے۔
.......
/169