19 اگست 2014 - 09:14
پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے انتظامات سخت

انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کیجانب سے ریڈ زون میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے، اسلام آباد کے ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیکر تین حصار قائم کئے گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پتھر اور لوہے کے کیل بھی ذخیرہ کر لئے گئے ہیں۔ انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے، اسلام آباد کے ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیکر تین حصار قائم کئے گئے ہیں۔ فرنٹ لائن پر پولیس دوسرے حصار میں ایف سی اور تیسرے حصار میں رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریڈ زون جانے والے تمام راستے بھی مکمل طور پر سیل ہیں۔ علاقے میں تعینات دس ہزار سے زائد پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کو ربڑ کی گولیاں، نمک، آنسو گیس کے شیل اور رومال دے دیئے گئے ہیں۔

.......

/169