اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معروف تجزیہ نگار راڈنی شکسپیر نے اسی طرح داعش کے بحران کے حوالےسے برطانوی حکومت کے موقف کے بارے میں کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک بیان میں دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے نہایت ہی ریاکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے جھوٹ بولا ہے اور کیمرون جھوٹے شخص ہیں۔اس برطانوی تجزیہ نگار نےمزید کہا کہ یہ بات نہیں بھولنا چاہیئے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو خود امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور برطانیہ نے تشکیل دیا ہے اور ترکی کے ذریعے اس دہشتگرد گروہ کی حمایت کی جاتی ہے اور داعش کی تشکیل کا مقصد، اسرائیل کی توسیع کی مخالف حکومتوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
.......
/169