18 اگست 2014 - 10:56
سیاسی صورتحال:وزیر اعظم آج مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرینگے

عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے ناموں کا اعلان آج وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے ناموں کا اعلان آج وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔ وزیر اعظم کے معاون عرفان صدیقی نے بتایا کہ کمیٹی میںمسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو گی ۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہوگا اور معاملے کا پرامن سیاسی حل تجویز کرے گی۔

.......

/169