اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعود الفیصل نے کل جدہ میں سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر حسین صادقی کی اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے تہران کے ساتھ سعودی عرب کےتعلقات میں توسیع اور ان تعلقات کو بہتر بنائے جانے پر مبنی ریاض کی آمادگی کا اظہار کیا۔ سعود الفیصل نے مزید کہا کہ ہم مشترکہ مفادات ، صداقت اور صراحت کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لۓ تیار ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حسین صادقی نے ہمسایوں خصوصا سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا۔
.......
/169