17 اگست 2014 - 12:43
داعش برطانیہ کی سڑکوں پر آ سکتی ہے: کیمرون

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے متنبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے جنگجو برطانیہ کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ ایسے میں مملکت کو اپنی تمام تر فوجی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی روکنا ہو گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار 'سنڈے ٹیلگراف' میں اپنے مضمون میں ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ "اگر ہم نے غیر معمولی خطرناک دہشت گرد تحریک کا حملہ روکنے کے لیے اقدام نہ اٹھایا تو یہ زیادہ مضبوط ہوتی جائے گی جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ جائے گا کہ یہ ہمیں برطانیہ کی سڑکوں پر نشانہ بنانے لگیں۔"
انہوں نے کہ مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ ہمیں قبضے اور لڑائی کے لیے فوجیں بھیجنے سے گریز کرنا چاہئے، تاہم روشن مستقبل کے لیے ہمیں طویل المیعاد منصوبے کی ضرورت ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما نے خبردار کیا مغرب کو 'کئی نسلوں تک جہدوجہد' کرنا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کی سیکیورٹی امداد، اپنی فوجی صلاحیت اور سفارتکاری جیسے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے برطانیہ کو مصر، ترکی اور ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
.......

/169