اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نذیر ناجی نے کہا پاکستان میں افراتفری کا ماحول ہے اور قانون و آئین پر کوئی عمل نہیں کرتا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے حکمراں ہی، قانون پر عمل نہیں کرتے۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نذیر ناجی نے عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے دھرنوں کے حوالے سے کہا کہ اگر عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کے اپنے نعرے سے پیچھے ہٹ جائیں تو حکومت، عمران خان کے دیگر مطالبات تسلیم کر لے گی۔ نذیر ناجی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال میں فوج کی خاموشی پر کہا کہ فوج نہ حکومت کی حمایت کررہی ہے اور نہ ہی عمران خان و طاہرالقادری کی، بلکہ فوج نے حکومت کے کہنے پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں اور اسی لئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو آزادی اور انقلاب مارچ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
.......
/169