اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ین کوبیش نے آج تہران میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ آزادی و خود مختاری کے لئے جدوجہد کے دوران افغان گروہوں اور اقوام کے ساتھ ایران کا تعاون اور اسی طرح تہران کی جانب سے افغانستان میں مختلف شعبوں میں امداد رسانی اور تعمیرنو کے کاموں میں ایران کی بھرپور مدد، نہایت نمایاں رہی ہے اور عالمی برادری اس کی قدردانی کرتی ہے۔ کوبیش نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان پناہ گزینوں کی مدد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ایران نے، افغانستان میں امن و استحکام کی برقراری اور قومی وحدت کے لئے، کی جانے والی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان کی ارضی سالمیت اور امن و استحکام، ایران کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، تاکید کی کہ ایران، افغانستان میں قومی وحدت پر مبنی حکومت کی تشکیل اور اس ملک میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔
.......
/169