اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور اس جماعت کے سابق ترجمان قریب الرحمان سعید نے افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی پارٹی کا اعلان آمادگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت، اگر حزب اسلامی کی شرطوں کو تسلیم کرلیتی ہے تو ان کی جماعت، کابل میں اپنا سیاسی دفتر قائم کرنے کیلئے بھی آمادہ ہے۔ انھوں نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی شرط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان پر امریکہ اور برطانیہ کا قبضہ ہے اور جبتک افغانستان ان دونوں ملکوں کے قبضے سے آزاد نہیں ہوتا ان کے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
.......
/169