16 اگست 2014 - 12:05
صہیونی فوجیوں کی خان یونس پر ایک بار پھر فائرنگ

غزہ کے ہنگامی حالت کے اعلان کے مرکز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے خان یونس پر حملہ کرکے اس علاقے کو کافی نقصان پہنچایا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق غزہ کے ہنگامی حالت کے اعلان کے مرکز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے خان یونس پر حملہ کرکے اس علاقے کو کافی نقصان پہنچایا ہے تاہم صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ صیہونی فوجیوں کی اس قسم کی جارحیت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب صہیونی ریاست اور فلسطینی فریقوں نے مصر کی ثالثی سے غزہ میں پانچ روزہ فائر بندی کا ایک سمجھوتہ طے کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے دوران ایک ہزار نو سو اسّی فلسطینی مسلمان شہید اور لگ بھگ دس ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرانے کی غرض سے چند روز قبل، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی نمائندوں کے درمیان فائر بندی کے نفاذ کی غرض سے مذاکرات کا عمل شروع ہوا ہے۔

.......

/169