15 اگست 2014 - 09:20
عراق ميں داعش کے خلاف آپريشن

عراق کے سرحدي شہر القائم کے آس پاس کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرديا گيا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مغربي صوبے الانبار ميں آپريشنل کمان کے سربراہ رشيد فليح نے بتايا کہ عراقي فوج نے القائم شہر کے آس پاس کے علاقوں کو مکمل طورپر دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرديا ہے - القائم شہر عراق اور شام کي سرحد پر واقع ہے - عراقي فوج کے مذکورہ کمانڈر نے بتايا کہ داعش کے عناصر شہر کے اندر فرار کرگئے ہيں اور اس شہرکو بھي دہشت گردوں سے پاک کرنے کي کاروائي جلد شروع ہونےوالي ہے -

صوبہ الانبار ميں عراقي فوج کے کمانڈر کا کہناہے کہ فوج شام سے ملنےوالي سرحدوں کے قريب واقع سبھي علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کي کوشش کررہي ہے -
داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے شمالي صوبوں ميں دہشت گردي اور بدامني پھيلارکھي ہے ليکن عراقي فوج اور عوامي رضاکاروں نے داعش کے خلاف اپني کاروائياں تيز کردي ہيں اور اس سلسلے ميں انہيں دہشت گردوں کے خلاف اب تک بڑي کاميابياں بھي مل چکي ہيں۔

.......

/169