اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے کہا کہ جن شہروں میں امریکی سفارتکار موجود ہیں وہاں پرداعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری ہے۔ باراک اوباما کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر جن لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا ان میں سے زیادہ تر کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ امریکا کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے اور باقی بچ جانے والوں کو آزاد کرانے کے لئے مزید فوجی بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں نے بہت سے بے گناہ لوگوں کی جان بچا لی اور ان اقدامات کے سبب پہاڑوں میں محصور لوگوں کو نجات دلانے کے لئے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جن شہروں میں امریکی سفارتکار موجود ہیں ان میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رہیں گے۔
پینٹاگون نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ عراق میں امریکی شہریوں کی جانوں اور تنصیبات کے تحفظ کے علاوہ اس ملک کے شمالی علاقوں میں امریکی حملوں کو وسیع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
.......
/169