اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک اخبار ٹائمز نے 13 اگست کے اپنے شمارے میں ایک ویڈیو کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد گروہ فری سیرین آرمی کے ایک کمانڈر شریف الصفوری نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی حکام سے ملاقات کے لئے پانچ بار وہ اسرائیل گیا ہے اور ملاقات کے بعد صیہونی حکومت کے حکام نے ایٹنی ٹینک اور ہلکے اور بھاری ہتھیار اس کے حوالے کیا۔
القاعدہ سے وابستہ جبہۃ النصرہ نامی دہشت گرد گروہ نے اس ویڈیو ٹیپ کو شائع کیا اور يوٹيوب پر اپ لوڈ کیا ہے۔ الصفوری اس ویڈیو کلپ میں کہتا ہے کہ اسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور وہ زخمیوں کا علاج کرانے کے لئے اسرائیل بھیجتا ہے اور کسی کو بھی اسرائیلی حکام سے ہم آہنگی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
الصفوری مزید کہتا ہے کہ جب وہ پہلی بار ایک اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنے کے لئے جاتا ہے تو اس کے بعد ایک موبائل اس کو دیا جاتا ہے۔ اس ملاقات کے بعد تل ابیب نے ابتدائی طبی خدمات، کچھ کپڑے اور ہتھیار بھی الصفوری اور اس کی قیادت والے گروہ کو دیئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت دہشت گرد گروہوں خاص طور تكفیری گروہوں کا اصل حامی رہا ہے کہ جو مارچ 2011 سے شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
.......
/169