اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زہري نے کہا کہ غزہ کی جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے لیکن صیہونی حکومت اپنے ایک بھی مقصد حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ جنگ کے دوران القسام بریگیڈ کے کارخانوں میں ميزائلوں کی تعمیر کا جاری رہنا، دوستوں اور دشمنوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا کوئی بھی ایک ہدف پورا نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے بدھ کو ایک ویڈیو کلپ جاری کی تھی جس میں اس گروہ کے مزاحمت کار ایم-75 میزائل بنا رہے تھے جبکہ اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ القسام کے میزائل ختم ہو چکے ہیں۔
.......
/169