14 اگست 2014 - 14:38
صیہونی حکومت کو ان انسانیت مخالف مظالم کا جواب دینا ہوگا

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض مالکی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ان انسانیت مخالف مظالم کا جواب دینا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض مالکی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو ان انسانیت مخالف مظالم کا جواب دینا ہوگا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ریاض مالکی نے اپنے دورۂ وینیزویلا کے موقع پر کاراکاس میں شین ہوا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہاکہ اسرائيل کے حملوں میں اب تک تقریبا دو ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چار سو چھپن بچے اور دو سو سینتیس خواتین شامل ہیں اور ان حملوں میں دس ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان حملوں میں بجلی گھر اور پینے کے پانی کی تنصیبات سمیت غزہ کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔ سترہ ہاسپیٹل ، ایک سو اکتالیس اسکول اور گیارہ ہزار رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ ریاض مالکی نے مزید کہا کہ اب اسرائيلی قبضے کے خاتمے کے بارے میں مذاکرات کا وقت آگیا ہے اور تمام اقوام کو آپس میں مل کر ایک آزاد ، خود مختار اور جمہوری فلسطینی ملک کے قیام کا مطالبہ کرنا چاہۓ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲