14 اگست 2014 - 14:00
پاکستانی سفیر کی ایران و پاکستان کے تعلقات میں توسیع کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی نے دونوں ممالک کے اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق نور محمد جدمانی نے آج پاکستان کے اڑسٹھویں یوم آزادی کے موقع پر تہران میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ  خطے اور اپنے ممالک کے بارے میں ایران اور پاکستان کے حکام کے مواقف ایک جیسے ہیں کہا کہ دونوں ممالک کے حکام اپنے اپنے ملک کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لۓ کمر بستہ اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لۓ کوشاں ہیں۔ نور محمد جدمانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، کہ ایران اور پاکستان کے سربراہوں نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران باہمی تجارت کے حجم کا ہدف پانچ ارب ڈالر تک رکھا ہے ، کہاکہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ مئی کے مہینے میں انجام پانے والے دورۂ ایران کے باعث دونوں ممالک کی اس خواہش کے پورا ہونے کا راستہ ہموار ہوا۔ واضح رہے کہ آج تہران میں واقع پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستان کا اڑسٹھواں یوم آزادی منایا گیا جس میں تہران میں تعینات بعض غیر ملکی سفیروں کے علاوہ تہران میں موجود پاکستانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲