14 اگست 2014 - 13:28
یوکرین کے بحران پر بان کی مون کا تشویش لاحق

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر یوکرائن کے پرامن بحران کے حل کے لۓ سیاسی اور سفارتی اقدامات میں تیزی پیدا کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹفن دویاریچ نے جمعرات کے دن کہا ہے بان کی مون نے یوکرائن کے صدر پترو پوروشنکو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوکرائن میں ابھی تک بحران ہے اور ان کو اس بحران پر تشویش لاحق ہے۔ بان کی مون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یوکرائن کے صدر قیام امن کے عمل میں پیشرفت کے لۓ اقدامات انجام دیں گے۔  بان کی مون نے مشرقی یوکرائن میں انسانی المۓ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اس صورتحال کے خاتمے کے لۓ مدد دینے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن کی فوج نے مشرقی علاقے میں ایک بھر پور جنگ شروع کر رکھی ہے لیکن ابھی تک  وہ اس علاقے سے حکومت کے مخالفین کو پسپا نہیں کرسکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲