14 اگست 2014 - 12:55
بحرین میں عمل اسلامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل گرفتار

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے نائب سربراہ یوسف المحافظہ نے عمل اسلامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یوسف المحافظہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے بدھ کی رات بحرین کی عمل اسلامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضوان الموسوی کو آتشزدگی کے ایک واقعہ کی اطلاع کے لۓ  پولیس اسٹیشن رجوع کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ رضوان الموسوی کو بحرین کے اٹارنی جنرل کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ابھی تک ان کی گرفتاری کی اصلی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی عمل اسلامی پارٹی آل خلیفہ حکومت کی شدید مخالف ہے اور 14 فروری 2011 سے لیکر اب تک اس جماعت کے اکثر رہنماؤں کو گرفتار کیا جاچکا  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲