14 اگست 2014 - 12:25
آزادی مارچ غیر آئينی نہیں ہے، ہرصورت میں ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو ہر صورت لانگ مارچ کیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کو ایک پٹیشن کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کو 'غیر آئینی' طریقے سے مارچ یا دھرنا دینے سے روک دیا۔
جسٹس خالد مقبول خان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی آئینی بینچ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ موجود حالات میں غیرآئینی طریقے سے دھرنے یا مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
عمران خان نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کا مارچ غیر آئینی نہیں ہو گا۔
'پر امن مارچ ہر صورت ہو گا۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ بندوق کے ذریعے انقلاب لارہے ہیں'۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں بتایا جائے کہ آزادی مارچ کس طرح غیر قانونی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ مبہم ہے تاہم وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔
'ہائی کورٹ نےغیرآئینی اقدامات سےروکا ہے،ہم آئین پرچلتے ہوئے قانون کی بالادستی کیلئے لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں'۔

.......

/169