13 اگست 2014 - 16:04
عراق ميں داعش کے خلاف آپريشن

عراقي فوج نے شمالي صوبے کرکوک ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني پيشقدمي کو جاري رکھتے ہوئے دسيوں مسلح دہشت گردوں کو ان کے ہتھياروں سميت گرفتار کئےجانےکي خبر دي ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي فوج کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ کرد مسلح مليشيا کے تعاون سے کي جانے والي اس کامياب کاروائي ميں تکفيري دہشت گردگروہ داعش کے دو سرکردہ کمانڈروں عبدالرزاق العنياوي اور عيسي عبد الشريف کو ان کے ماتحت تيس ديگر مسلح دہشت گردوں کے ہمراہ گرفتار کرليا گيا ہے-

دوسري جانب عراقي وزارت دفاع نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ عراقي فضائيہ نے فوج کے خفيہ محکمے کے اہلکاروں کي مدد سے صوبہ صلاح الدين ميں آمرلي کے قريبي علاقے ميں واقع دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں کو ايک کاروائي کرکے تباہ کرديا ہے-
اس کاروائي ميں کم از کم ايک سو تيس مسلح دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئے-
عراقي فضائيہ کي اس کاروائي ميں دہشت گردوں کي اسلحے سے بھري سولہ گاڑياں بھي مکمل طور سے تباہ ہوگئي ہيں-
دوسري جانب جنوبي تکريت ميں دجلہ کے علاقے ميں عراقي سيکورٹي فورس اور دہشت گردوں کے درميان ہونے والي ايک جھڑپ ميں کم از کم بارہ دہشت گرد مارے گئے-
صوبہ ديالہ سے ملنے والي ايک رپورٹ ميں بھي بتايا گيا ہے کہ بعقوبہ ميں ہونے والي ايک مسلح جھڑپ ميں داعش سے وابستہ چودہ دہشت گردوں کو کرد مليشيا نے موت کے گھاٹ اتار ديا ہے-
.......

/169