اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج کے کمانڈر جان قہوجی نے آج رویٹرز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں، اپنے ملک میں مذہبی منافرت پیدا کرنے کے لئے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خطرناک سازشی منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی فوج نے داعش گروہ کے اس خطرناک سازشی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ لبنان کی فوج کے کمانڈر جان قہوجی نے ملک کے لئے دہشتگرد گروہ داعش کے خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکفیری گروہ شیعہ و اہل سنّت کے درمیان مذہبی منافرت کی آگ بھڑکانے کے ذریعے، چاہتا ہے کہ لبنان کو شام و عراق جیسے حالات سے دوچار کردے، لیکن یہ دہشتگرد گروہ اپنے ان سازشی منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوپائے گا۔ لبنان کی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے اور دہشتگردوں نے شام و عراق کو نشانہ بنارکھا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس بحران کو علاقے کے دیگر ملکوں میں منتقل کردیں۔
.......
/169