13 اگست 2014 - 12:54
عراق، 80 ہزار ایزدی برادری کے افراد کوچ کر گئے

عراق کے سنجار علاقے سے 80 ہزار افراد نے دہوک صوبے کی جانب کوچ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کے امور میں اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا ہے کہ عراق کے كردستان صوبے کے سنجار علاقے سے پہاڑوں کے ذریعے ایزدی برادری کے 80000 افراد نے دہوک کی جانب کوچ کیا ہے۔ اس ادارہ کے ایک عہدیدار انے بتایا ہے کہ ایزدی برادری کے لوگ جو، داعش کے خوف سے سنجار کے پہاڑوں میں پھنس گئے تھے، گزشتہ چار دنوں سے فرار کرکے دہوک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

اسی درمیان دہوک کے گورنر ہاؤس نے اعلان کیا ہے موجودہ وقت میں ہمارے یہاں دس لاکھ سے زیادہ پناہ گزین پہنچے ہیں جو اس صوبے کی توانائی سے بہت زیادہ ہے۔ اس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایزدی برادری اور دیگر پناہ گزینوں کی مدد کے لئے آگے آئے۔
واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتے قبل كردستان کے پيشمرگہ فورسز کی پسپائی کی وجہ سے داعش کے دہشت گردوں نے شمالی عراق کے سنجار اور ربيع شہروں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس کے بعد ان شہروں میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو تباہ کرنے کے بعد ان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
داعش کے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے خوف سے ایزدی برادری کے ہزاروں لوگ اپنے گھربار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جنہوں نے پہاڑوں میں پناہ لی جہاں پر کھانے اور پانی کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مر گئے تھے۔

.......

/169