13 اگست 2014 - 06:11
ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں آج سے کرفیو لگانے کی تجویز

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ماڈل ٹاؤن اورفیصل ٹاؤن میں آج سےکرفیولگانےکی تجویزدی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ماڈل ٹاؤن اورفیصل ٹاؤن میں آج سےکرفیولگانےکی تجویزدی ہے۔ ذرائع کے مطابق نتظامیہ نےکرفیوسےمتعلق تمام لائحہ عمل ترتیب دےدیا ہے۔تجویزوزیرداخلہ کومنظوری کےلیےبھیج دی گئی ہے جبکہ مارچ کی نگرانی کےلیےسول سیکرٹریٹ پنجاب میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کےانچارج چیف سیکرٹری نویداکرم چیمہ ہوں گے اور کنٹرول روم براہ راست وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکورپورٹ کرےگا۔

.......

/169