اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے راستوں پر ڈبل اور ٹرپل کنٹینرزلگانے کا کام جاری ہے اور طاہرالقادری کی رہائش گاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئےگئے۔ لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤ ن اور فیصل ٹاؤن میں اضافی کنٹینرز اور مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا۔ رات گئے منہاج القرآن سیکرٹیریٹ سے منسلک علاقے ماڈل ٹاؤن اورفیصل ٹاؤن میں اضافی کنٹینرز کی لائنیں اور ان کے نیچے مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا تاکہ پیدل چلنے والوں کا بھی راستہ روکا جا سکے۔جبکہ منہاج القرآن کے اطراف میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھی نفری بڑھا دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید ڈیڑھ سو کنٹینرز منگوائے جا رہے ہیں۔
.......
/169