اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاض کی عدالت نے مذہبی، سیاسی اور عوامی دباو کی وجہ سے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کو سزائے موت دئے جانے کے فیصلے کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آیت اللہ نمر کے خلاف حکم صادر کرنے کی تاریخ رواں ماہ کے آخر تک ملتوی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ۲۵ مارچ کو ریاض عدالت نے کہا تھا کہ ۱۲ اگست کو شیخ نمر کی سزائے موت کا حکم سنا دیا جائے گا۔ لیکن سعودی عرب کی حکومت پر اندورنی دباو کے علاوہ بیرونی دباو مخصوصا آیت اللہ سیستانی، آیت اللہ سبحانی، آیت اللہ مکارم شیرازی کی طرف سے دباو نے سعودی عدالت کو مجبور کیا کہ وہ اپنے اس غیر منصفانہ فیصلے کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲