اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے اٹلی کی وزیرخارجہ فڈریکا موگرینی سے عراق کے بحران کے بارے میں ٹیلیفوں پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے اور اس ملک میں حیدرالعبادی کے وزیر اعظم نامزد کئےجانے کے بعد نئي حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔ ایران اور اٹلی کے وزرا خارجہ نے عراق میں اقلیتوں کے تحفظ پر بھی تاکید کی۔
.......
/169