اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے حکم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عالم ربانی کے دردناک حالات کے سلسلے میں موصولہ رپورٹ انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا: قرآن اور احادیث تمام مسلمانوں مخصوصا کتاب و سنت سے آشنا افراد کو دستور دیتی ہیں کہ حکام اور امراء کو نصیحت کی جائے۔
آیت اللہ سبحانی نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کر کے کہ یہ کلام’’ النصیحۃ لائمۃ المسلمین‘‘( وعظ و نصیحت مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے ہے) تمام محدثیں اور دینی علماء کے نزدیک مورد اتفاق ہے کہا: آیت اللہ شیخ نمر نے سوائے امر بالمعروف، نہی عن المنکر اور وعظ و نصیحت کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے انہوں نے ہمیشہ صرف شیعوں کے ضائع شدہ حقوق کا دفاع کیا ہے اور حکام کو لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے پرہیز کرنے کو کہا ہے اس کام نتیجہ تشویق و ترغیب ہونا چاہیے نہ سزائے موت۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکام یہ مت سوچیں کہ آیت اللہ نمر کو سزائے موت دے کر اپنی حکومت کے ستون مضبوط کر لیں گے بلکہ ان کے خون کے ایک قطرے سے سعودی حکومت میں ایسا زلزلہ آئے گا جس سے سعودی حکومت کے ستون لرز جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مسئلے کو سلجھانے کے لیے یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ حکومت دینی علماء کی ایک کمیٹی تشکیل دے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو جو کتاب و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کی جانچ پڑتال کرے۔
آیت اللہ سبحانی نے کہا: ہم حجاز مخصوصا حرمین شریفین کے علماء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غیر منصفانہ حکم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اپنے حکام کو انسان کش اقدامات انجام دینے سے روکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲