اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علامہ طاہر القادری کا انقلاب مارچ روکنے کیلئے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون اور فیصل ٹاون کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے ۔ان راستوں پر کنٹینرز کے علاوہ پولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ادھر طاہرالقادری کی ڈنڈا بردار فوج بھی پوری طرح تیار ہے۔ ہیلمٹ، آنسو گیس سے بچاؤ کا ماسک اور چشمے لگائے جوان دن رات طاہر القادری کی حفاظت پر معمور ہیں اور ان کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ رات گئے عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت چاہے جتنے کنٹینرز اور پولیس کی نفری لگا لے ۔ انقلاب آکر رہے گااور14 اگست کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ سے شروع ہو گا ۔قاضی فیض نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم کی حیثیت سے آج اپنا آخری خطاب کریں گے۔
.......
/169