12 اگست 2014 - 08:36
غزہ کے لئے کاروان آزادی روانہ ہونے کے لئے تیار

ترکی کی انسان دوستانہ امداد کی تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے وحشیانہ محاصرے کی علامتی مخالفت کرتے ہوئے ایک بار پھر کاروان آزادی غزہ کی جانب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ترکی کی انسان دوستانہ امداد کی تنظیم نے اعلان کیا کہ فلسطین کے حامی اتحاد میں شامل 12 ممالک کے کارکنوں نے گزشتہ ہفتے استنبول میں ایک اجلاس کیا اور غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے کاروان آزادی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

2010 میں بھی ترکی کی اسی تنظیم نے ایک ایسی ہی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور کچھ جہازوں پر مبنی کاروان آزادی غزہ کی جانب روانہ کیا تھا۔ اکتيس مئي کو اسرائيلي کمانڈوز نے غزہ کے لوگوں کے ليے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے بحري جہازوں کے کارواں پر حملہ کرکے نو ترک امداد رسانوں کو شہيد اور متعدد ديگر کو زخمي کر ديا تھا۔ جس کے بعد صیہونی حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ترکی کی عدالت نے اسرائیل کی اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جنہوں نے کاروان آزادی پر حملہ کیا تھا۔
ترک وزیر اعظم نے بھی کاروان آزادی پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کيا تھا کہ صيہوني حکومت کاروان آزادي پر حملے اور نو ترک امداد رسانوں کے قتل کے ليے معافي مانگے۔ رجب طيب اردوغان نے نے تل ابيب حکام سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ بين الاقوامي آبي سرحد ميں امداد رساني کے کارواں پر حملہ کرنے کے سبب معافي مانگيں-
انہوں نے کہا تھا کہ بڑي واضح سي بات ہے کہ صيہوني حکومت عالمي قوانين اور انساني حقوق کا احترام نہيں کرتي اور اقوام متحدہ کي آزاد کميٹي کي رپورٹ بھي اس کي تصديق کرتي ہے-
.......

/169