اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کہتےہیں کہ عمران خان کےالزامات لغواوربےبنیاد ہیں، ان کا حال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا ہے، عمران خان فرسٹریشن کی وجہ سےالزامات لگارہےہیں۔ عمران خان کے پاس انکے20ارب روپےکےنوٹس کاجواب نہیں۔ عمران خان نے کئی دنوں کے وقفے کے بعد پیر کو سابق چیف جسٹس کو ایک دفعہ پھر ہدف تنقید بنایا تھا، مگر جسٹس افتخار محمد چودھری نے اسی دن ان کے الزامات کا کرارا جواب بھی دے دیا۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے پاس صرف الزامات ہیں انہوں نے کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔۔کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 24جون کوعمران خان کو جو 20 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دیاتھا اس میں ان کے الزامات کی تفصیل تھی، نوٹس میں لکھا ہے کہ عمران خان چند مقاصد کے لیے الزام تراشی کر رہے ہیں، ان کی حالت کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے۔سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی کوئی پٹیشن نہیں، وطن پارٹی کی درخواست تھی جس میں وہ فریق بنے تھے۔عمران خان نے ٹریبونل کے سامنے 58 پٹیشنزپیش تھیں، جن میں سے 39 پٹیشنزکافیصلہ آچکا ہے اور محض19کا فیصلہ ہوناباقی ہے۔افتخارمحمدچودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کودیے گئے نوٹس کے14دن پورے ہوگئے ہیں اور اب ان کے وکلا جلد عدالت میں دعویٰ داخل کریں گے۔
.....
/169