11 اگست 2014 - 17:09
سعودی عرب میں شیعہ علماء کی سرکوبی کے خلاف بحرین میں مظاہرہ

بحرینی عوام نے سعودی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی عوام نے سعودی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ ان مظاہروں کے شرکاء نے جزیرہ سترہ میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران، گذشتہ دوبرس سے سعودی جیل میں قید و بند کی صعوبت برداشت کرنے والے بزرگ شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی ڈکٹیٹر حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے آٹھ جولائی دوہزار بارہ کو آیت اللہ شیخ باقرالنمر پر قطیف میں ان کے گھر جاتے ہوئے حملہ کرکے انھیں زد وکوب کیا اور پھرگرفتارکرلیا۔ آیت اللہ شیخ باقر النمر پر ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچانے، حکومت مخالف تقاریر کرنے اور سیاسی قیدیوں کی حمایت کرنےکا الزام ہے۔ صوبہ الشرقیہ گذشتہ تین سال سے سعودی سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔ ریاض حکومت نے کئي شیعہ مسلمانوں کو قومی پرچم کی توہین کا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں تیس ہزار سیاسی قیدی، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲