اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے پیر کے روز پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اکٹھے لانگ مارچ کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا، تمام پارٹیوں کو دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئینی حدود میں رہ کر مارچ کر رہی ہے، جمہوری قوتیں مل کر بادشاہت کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی دھاندلی میں ملوث چہرے بےنقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست بادشاہت کے خاتمے کا دن ہوگا، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں امن خراب کیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
.......
/169