11 اگست 2014 - 15:44
برطانیہ، ایران سے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر تیار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم ایران کے قائم مقام سفیر نے بتایا ہے کہ برطانیہ جلد ہی ان کے ملک میں اپنی تمام سفارتی سرگرمیاں بحال کر دے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر محمد حسن حبیب زادہ نے کہا کہ تہران اور لندن کے درمیان مکمل طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کےلیے بات چیت آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی دونوں ملک مکمل طور پر سفارتی سرگرمیاں بحال کر دیں گے۔

قبل ازیں ایرانی وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افحم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

.......

/169