اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ایک اعلی کمانڈر نے اعتراف کیا ہےکہ کسی بھی ٹیکنالوجی سے غزہ کی سرنگوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ صیہونی فوج میں جنوبی علاقے کے کمانڈر سامنی ترگمن نے اعتراف کیا ہے کہ کسی بھی طرح کی ٹیکنالوجی سے غزہ کی سرنگیں تباہ نہیں کی جاسکتی ہیں۔ اس صیہونی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائيلی فوج نے ان سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے حملے شروع کئے ہیں۔ دوسری طرف صیہونی نیوز ایجنسی روتر نے انکشاف کیا ہےکہ غزہ پر اسرائیل کی تازہ جارحیت میں فلسطینی استقامت کی جوابی کاروائيوں میں اسرائيل کے کئي عدد ایف سولہ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ان طیاروں کی بنیادی طور سے مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے فلسطینی استقامت کے حملوں کے بعد صیہونی فوج کے ایف سولہ جنگي طیاروں کو ہنگامی طور پر اترنا پڑا تھا۔
.......
/169