11 اگست 2014 - 13:58
33روزہ جنگ میں حزب اللہ کی تاریخی فتح کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ملت لبنان کو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم فتح پر تہنیت اور مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ملت لبنان کو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم فتح پر تہنیت اور مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے حزب اللہ نے دوہزار چھے میں صیہونی حکومت کو تینتیس روزہ جنگ میں شکست فاش کا مزہ چکھایا تھا۔ علی لاریجانی نے آج لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کےنام پیغام بھیج کر تینتیس روزہ جنگ میں ملت لبنان کی فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ صیہونی حکومت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ بلاشبہ یہ یاد رہنے والا واقعہ استقامت کے مجاہدین کے ایثار و اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مقابل مستقبل کی بڑی بڑی کامیابیاں اسی راستے سے حاصل ہونگي۔ ڈاکٹر لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام بھی تہنیتی پیغام بھیج کر تینتیس روزہ جنگ میں ملت لبنان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

.......

/169