11 اگست 2014 - 09:49
آیت اللہ نمر کی آزادی مسلمانوں میں پیغام محبت کو فروغ دینے کا باعث ہو گی

لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر آیت الله عبدالامیر قبلان نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبدالله کو ایک خط بھیج کر آیت الله نمر باقر النمر کے لئے عمومی معافی کا حکم صادر کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر آیت الله عبدالامیر قبلان نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبدالله کو ایک خط بھیج کر آیت الله نمر باقر النمر کے لئے عمومی معافی کا حکم صادر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
انہوں نے اس خط میں وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی طرف سے آیت الله نمر کو رہا کرنا مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے جذبے اور تعاون کو فروغ دینے اور اسلامی دنیا میں محبت اور دوستی کا ماحول پیدا ہونے میں اثر انداز ہوگا ۔
آیت الله قبلان نے سعودی عرب کے اس عالم دین کی رہائی کو گفتگو و مشورے کے ذریعہ مسلمانوں کی مشکلات حل کرنے کی شروعات جانا اور کہا: موجودہ زمانہ کے حالات خطرناک ہونے کی طرف توجہ کرتے ہوئے اور خطے میں بے شمار مشکلات و بحران کا پایا جانا جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے خطرہ ہو چکا ہے، حکومتوں کو چاہیئے کہ موجودہ ماحول کو کشیدہ بنانے سے پرہیز کریں ۔

قابل ذکر ہے کہ آل سعود حکومت نے آیت الله نمر کو مذہبی فتنہ برپا کرنے، فراری مجرموں کے ساتھ میٹینگ کرنے، شہریوں اور پلیس کے لوگوں کے قتل کی ترویج کرنے اور مساجد کی تباہی اور ملک کے تمام امور میں مداخلت کی بے بنیاد الزامات لگا کر پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲