اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں آج تہران سے طبس جانے والے مسافر طیارے کے درد ناک حادثے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس حادثے میں جانبحق ہونے والے افرد کے اہل خانہ کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بازماندگان اور تمام ملت ایران کو تعزیت پیش کی جبکہ زخمی ہوئے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر جمہوریہ نے وزارت صحت کو حکم دیا کہ وہ زخمی ہوئے افراد کے لیے تمام طبی امکانات فراہم کریں اور ان کا ممکنہ علاج و معالجہ کریں۔
صدر مملکت نے نیز وزیر کار و شہری ترقی کو حکم دیا کہ اس حادثے کے سلسلے میں فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور دیگر طیاروں کی اڑانوں سے پہلے طیاروں کی مکمل طور پر ٹیکنیکل جانچ پڑتال عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲