10 اگست 2014 - 19:04
عراق میں رضاکاروں کے تیسرے گروپ کی ٹریننگ مکمل+ تصاویر

عراق میں تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی مقدسات کے محافظین کے تیسرے گروپ کی فوجی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے اور اسلامی مقدسات کے حفاظت کرنے والے رضاکاروں کے تیسرے گروپ کی فوجی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔
اس گروپ میں شامل ۴۰۰ رضاکاروں جو جہاد کفائی پر مبنی آیت اللہ سیستانی کے فتوے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میدان جہاد میں آئے تھے کو کربلا میں مختصر عرصے کی ٹریننگ دے کر ان علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے جہاں داعش اپنے بہیمانہ کاروائیوں میں مصروف ہے۔

دوسری طرف صوبہ دیالہ کے گورنر سلمان المجمعی نے کہا ہے کہ اس سے قبل جو حضرت عباس(ع) کے حرم مطہر کی جانب سے رضاکاروں کو ٹریننگ دے کر بھیجا تھا انہوں نے داعش کا منہ توڑ جواب دیا اور اس علاقے پر ان کے قبضے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آیت اللہ سیستانی نے یہ فتویٰ نہ دیا ہوتا تو عراقی فوج تن تنہا ان تکفیریوں کا مقابلہ کرنے سے عاجز رہتی۔

واضح رہے کہ عراق میں مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتویٰ دے کر عراق میں تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں میں میدان جنگ میں داخل ہونے کی دعوت دی جس کے بعد لاکھوں افراد نے ان کے فتوے پر لبیک کہتے ہوئے فوجی ٹریننگ حاصل کی اور جنگی علاقوں میں پہنچ گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲