اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے پير کے روز ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے اجلاس ميں دہشت گردي کے مسئلے سے متعلق امريکہ کي دوغلي پاليسيوں پر کڑي نکتہ چيني کي - انہوں نے کہا کہ امريکہ نے برسوں سےفلسطينيوں کے خلاف اسرائيل کے جارحانہ اقدامات پر اپني آنکھيں بند کر رکھي ہيں تاہم اس وقت غزہ پر صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کي بابت عالمي رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ليئے،عراق ميں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ چھيڑ دي ہے-
انہوں نے کہا کہ اس ميں شک نہيں کہ امريکہ عالمي رائے عامہ کو گمراہ کرنے کي ناکام کوشش کررہا ہے اس ليئے کہ دنيا کي بيدار ضمير اقوام امريکا کي جانب سے جاري انسانيت سوز جرائم کرنے والوں کي حمايت کو کبھي فراموش نہيں کرسکتيں -
ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ امريکہ نے شام ميں دہشت گردوں کے جرائم کي نہ صرف مذمت تک نہيں کي بلکہ ان کے وحشيانہ اقدامات کي ہميشہ حمايت کي ہے-
انہوں نے کہا کہ يہ سب اس ليئے ہورہا ہے کہ امريکہ شام ميں دہشت گردوں کي حمايت کو اپنے مفاد ميں سمجھتا ہے -
انہوں نے کہا کہ آج امريکہ عراق ميں ايزدي فرقے کي حمايت کے بہانے انہي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کررہا ہے جن کي امريکہ نے اس سے پہلے شام ميں بھر پور حمايت کي ہے -
.......
/169