10 اگست 2014 - 16:35
شام ميں دہشتگردوں کي شکست، امن و امان کي حالت بہتر

شام ميں امن و امان کي صورتحال ميں بہتري کي رپورٹيں موصول ہوئي ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دمشق ميں کافي حد تک امن بحال ہونے اور دہشت گردوں کے خطرات ميں کمي واقع ہونے کے بعد فوج نے شہر ميں بہت سي چـيک پوسٹوں کو ختم کرديا ہے-

فوج نے اسي طرح دمشق کے بين الاقومي ہوائي اڈے کي طرف جانے والي شاہراہ کو غير محفوظ بنانے کي دہشت گردوں کي ايک اور کوشش کو ناکام بنا ديا ہے -
دہشت گردوں کے خلاف فوج کي اس کارروائي ميں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں -اس رپورٹ کے مطابق دمشق ہوائي اڈے کي طرف جانے والي شاہراہ، مکمل طور پر فوج کے کنٹرول ميں ہے اور اس شاہراہ کے غير محفوظ ہونے کي افواہيں بے بنياد ہيں جو دہشتگرد گروہوں نے پھيلائي ہيں -
شام کي فوج نے اسي کے ساتھ لبنان کے علاقے عرسال سے بھاگ کے مغربي شام کے علاقے قلمون آنے والے دہشت گردوں کي بڑي تعداد کوگھات لگاکر ہلاک کرديا ہے -
رپورٹ کے مطابق فوج نے اس حملے ميں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ان کي متعدد گاڑيوں اور فوجي سازو سامان کو بھي تباہ کرديا ہے -
.......

/169