10 اگست 2014 - 16:15
اسرائيل حماس کو فوجي طاقت کے استعمال پرمجبورکررہا ہے

حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائيل ہميں فوجي طريقہ کار اپنانے پر مجبور کررہا ہے-

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ مزاحمتي گروہ غزہ کے بحران کو پرامن طريقے سے حل کرنا چاہتے ہيں ليکن اسرائيل انہيں فوجي طريقہ کار اپنانے پر مجبور کررہا ہے -

خالد مشعل نے ايک مغربي ٹي وي سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غزہ ميں اس وقت جو انساني الميہ رونما ہورہاہے وہ اسرائيل کے وحشيانہ حملوں اور جنگي جرائم کا نتيجہ ہے.
خالد مشعل نے کہا کہ اسرائيل نے نہتے شہريوں کو نشانہ بنايا جبکہ فلسطيني گروہ صرف اسرائيلي فوجيوں کو نشانہ بناتے ہيں.
انہوں نے کہا کہ ہمارا جوابي حملہ صرف اسرائيلي فوجي ٹھکانوں پر مرکوز ہے.
خالد مشعل نے فلسطين کي قومي اتحاد کي حکومت پر موجودہ جنگ کے اثرات کے بارے ميں کہا کہ تحريک فتح کے ساتھ بعض اختلافات باقي ہيں جنہيں ہم ختم کرنے کي کوشش کررہے ہيں ليکن ہم يہ کہنا چاہتے ہيں کہ ہم قومي اتحاد کي حکومت کے معاہدے کے پابند ہيں اور قومي آشتي کو کامياب بنانے کي ہرممکن کوشش کررہے ہيں.

.......

/169