10 اگست 2014 - 13:44
غزہ میں فلسطینیوں کی استقامت سے ساری دنیا حیران

شیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کو مراعات دینے کی پالیسی کی ناکامی آشکار کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی تحریک اسلامی کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کو مراعات دینے کی پالیسی کی ناکامی آشکار کردی ہے۔ فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق شیخ کمال الخطیب نے قاہرہ مذاکرات میں فلسطینی استقامت کے مطالبات کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کی ثبات قدمی نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کی استقامت نے صیہونی حکومت کو شکست دینے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ادھر خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہےکہ غزہ کے عوام کی استقامت ان کی شان و عظمت کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے مصر اور دیگر عرب ملکوں کے حکام سے کہا کہ ملت فلسطین کے حقوق کی بازیابی میں اس کی مدد کریں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲