اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نےملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی جاسوسی کاروائيوں پر آل خلیفہ کی عدالت کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ صوت المنامہ نے انسانی حقوق تنظیم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت عوام کے خلاف حکومت کی جاسوسی کی کاروائيوں پر بدستور خاموش ہے۔ انسانی حقوق تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کی جاسوسی کررہی ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ حکومت آل خلیفہ عوام کے ای میل، ٹیلفونی مکالمات اور خطوط کی جاسوسی کرتی ہے جو بحرین کے آئين کی شق انیس اور چھبیس کے خلاف ہے۔ بحرین کی انسانی حقوق تنظیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ایسا قانون بنانا چاہیے جس سے جاسوسی کرنے اور جاسوسی کے آلات فروخت کرنے پر پابندی عائد ہوجائے۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق جرمنی نے آل خلیفہ کو انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام فن فیشر فراہم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲