10 اگست 2014 - 12:48
مقبوضہ فلسطین کا چپہ چپہ استقامت کے میزائلوں کی زد میں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے جانشین بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کی جانب سے لبنان و فلسطین میں استقامت کی ہمہ گیر حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مقبوضہ فلسطین کا چپہ چپہ استقامت کی میزائلوں کی زد میں ہے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈيئر جنرل حسین سلامی نے سنیچر کی رات ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی استقامت کی جنگی بالخصوص میزائلی صلاحیت نے صیہونیوں کو حیران کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے جانشین نے کہا کہ حیفا تک میزائل فائر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ استقامت کی میزائلوں کی رینج ایک سو ساٹھ کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے اور یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے زيرقبضہ تمام علاقے اسلامی استقامت کی میزائلوں کی زد میں ہیں۔
بریگيڈئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی استقامتی تحریک کے احیا اور عالم اسلام پر صیہونیوں کے خونخوار تسلط کو روکنے کے لئے ابھی تک کسی کوشش سے دریغ نہيں کیا ہ

.......

/169